ایران نے زیرِ زمین فضائی اڈے ایگل 44 کی ویڈیوجاری کرکے دنیا کو اپنی طاقت کی جھلک دکھا دی ۔
- 09, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: ایران نے اسرائیل اور امریکہ جیسے ملکوں کو اپنی طاقت دکھانے کے لیے پہلی مرتبہ اپنے انڈر گراؤنڈ ائر بیس یعنی زیر زمین فضائی اڈے کا وڈیو جاری کیا ہے اور یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ وہ اس طرح کے کئی زیر زمین فضائی اڈے بنا چکا ہے جن میں ایک ایگل 44 ہے یعنی آکاش کو دہلا دینے والے ایران کے جنگی ڈرونز اور طیاروں کی آماجگاہ پاتال ہے ایران کے یہ اڈے ایسی سرنگیں ہیں جن کا سراغ آج تک امریکہ اور اسرائیل کو نہیں مل سکا کوئی بھی یہ جان نہیں پایا تھا کہ ایران کس کے بل بوتے پر امریکہ اور اسرائیل کو آنکھیں دکھاتا ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی دھمکیاں دیتا ہے دنیا کے ان سوالوں کا جواب اب سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر امریکہ اور اسرائیل جیسے ملک بھی ششدر رہ گئے اور ایران کے اس دعوے نے دشمن کو مزید ڈرا دیا جب ایران نے کہا کہ یہ ایگل 44 ہوائی اڈہ ایران کا اکیلا ہوائی اڈہ نہیں بلکہ یہ اس کی ہوائی طاقت کا ادنٰی نمونہ ہے ایران نے اس جیسے کئی اور ہوائی اڈے بنا رکھے ہیں ۔
ایران نے اپنی ہوائی طاقت دنیا کو دکھاتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اس نے سمندر میں بھی اپنی طاقت بڑھانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور بہت جلد پانامہ سٹریٹ میں ان کا جنگی جہاز تعینات ہو گا امریکہ نے ایران کے اس بیان پر کہا کہ امریکہ سمندر کے اندر ہونے والی اس کی ہر حرکت پر نظر رکھ رہا ہے لیکن ایران پر اس کا اثر نہیں ہو رہا اور وہ بہت جلد پانامہ سٹریٹ تک پہنچنے کی تیاری کر رہا ہے امریکہ کے لیے پریشان کن بات یہ ہے کہ اگر ایران پانامہ سٹریٹ تک پہنچ گیا تو جنوبی امریکہ کے ملکوں تک پہنچنا اس کے لیے بہت آسان ہو جائے گا امریکہ کے کئی ملکوں سے ایران کے پہلے ہی تجارتی اور سفارتی تعلقات قائم ہیں جن میں وینز ویلا کا نام اہم ہے ایران اور وینزویلا کے درمیان لاکھوں ڈالر کا تیل کا سمجھوتہ ہو چکا ہے اور اگر ان کے تعلقات اسی طرح آگے بڑھتے رہے تو امریکہ کے لیے ایران کی طرف سے خطرہ بھی بڑھتا جائے گا ۔
تبصرے