روس نے ڈونیسک کے سات بڑے شہروں کو ایک ساتھ نشانے پر لے لیا

Russia City

نیوزٹوڈے:روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں ہی روسی فوج یوکرین کی ازوف بٹالین کی قبر بنا دے گی روسی فوج اس کی مکمل تیاری کر چکی ہے سرگئی شوئیگو نے یہ بیان زیلینسکی کے اس بیان کے جواب میں دیا ہے جب ایک روز پہلے ہی زیلینسکی نے باخموت میں روسی فوج کو پسپا کرنے کے لیے ازوف بٹالین کو باخموت روانہ کیا تھا اور پھر یوکرین کی طرف سے اس بٹالین کا ایک وڈیو بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ازوف بٹالین بہت جلد روسی فوج کو باخموت سے نکال دے گی اب سرگئی نے اس بیان کے ساتھ ساتھ مشرقی یوکرین میں اپنی طاقت بڑھانے کا اعلان بھی کر دیا ہے اور یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ان کی فوج اب صرف باخموت اور سولیڈر پر ہی قبضہ نہیں کرے گی بلکہ ڈونیسک کے سات شہروں پر حملہ کرے گی ان میں سے ایک شہر وولیدار پر روس نے حملہ کر بھی دیا ہے اور اب ڈونیسک کا ایک اور شہر روس کے نشانے پرآ چکا ہے ۔

کیونکہ وولیدار شہر کے قریب سے ہی ریلوے لائن گزرتی ہے جو کریمیا تک جاتی ہے اور اسی شہر سے ہی یوکرینی فوج نے کریمیا سے مشرقی یوکرین آنے والی روس کی کئی سپلائی ٹرینوں پر حملہ کیا ہے اس لیے یہ شہر اب روس کے نشانے پر آچکا ہے ان تین شہروں کے علاوہ ڈونیسک کے چار اور شہر بھی روس کے نشانے پر آ چکے ہیں لیکن روس نے ابھی تک ان کا نام نہیں بتایا سولیڈر پر روسی فوج پہلے ہی قابض ہو چکی ہے اور باخموت کو بچانے کے لیے یوکرینی فوج ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے لیکن اگر روس نے پانچ اور شہروں پر ایک ساتھ حملہ کر دیا تو سرگئی شوئیگو کے بیان کے مطابق یورپی ملکوں سے ملنے والے ہتھیار بھی مشرقی یوکرین کو نہیں بچا پائیں گے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+