پاکستان کاماسکومیں افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- 09, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ افغانستان کے لیے پاکستان کے سفیر عبید نظامانی ابھی تک پاکستان میں ہیں ، ابھی سفیر کو واپس افغانستان بھیجنےکا فیصلہ نہیں کیاگیا۔ ترجمان نے کہا ہےکہ ماسکو میں افغانستان کےحوالےسےکانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، افغانستان اور ایران سے کئی اہم امور پر کنکشن میں ہیں،کسی خاص ایجنڈے پر بات نہیں کرنا چاہتے، افغانستان سے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امورپربھی بات ہورہی ہے۔
ترجمان کاکہناہے کہ ترکیہ یا شام میں کسی پاکستانی کے زلزلے سے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، ترکیہ میں موجود 23 پاکستانیوں میں سے 16 کو واپس لایا جائےگا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ آرمی چیف کے امریکہ کےدورےکےحوالےسے علم نہیں، اس متعلق آئی ایس پی آر بہتر بتاسکے گا۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے