سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،فی تولہ سونا 1لاکھ 94ہزار 700 روپے کا ہوگیا
- 09, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے ساتھ ساتھ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 94 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت2829 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہوئی ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر اضافے کے ساتھ 1882 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے