ترکیہ شام زلزلہ:ہلاکتوں کی تعداد21ہزارسےتجاوز

Turkey Syria

نیوزٹوڈے: ترکیہ میں آنے والےزلزلے کے باعث اموات کی تعداد 21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 4 روز گزرنے کے بعد ملبےسے بچوں سمیت کئی افراد کو زندہ نکال لیاگیا جب کہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید افراد کے ملبے تلے سے زندہ نکلنے کی امیدیں ٹوٹنے لگیں ہیں۔ ریسکیو ٹیمز مسلسل خون جما دینے والی سردی کے موسم میں انسانی جانیں بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیریس نے کہا ہےکہ امدادی پروگرام کےسربراہ ترکیہ، شام کا دورہ کریں گے، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کومرنےسےبچانے کے لیے ہرممکن مدد کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+