روپے کی قدر میں اضافہ جاری، ڈالر مزید سستا ہوکر انٹربینک میں ڈالر 269 روپے28 پیسے کا ہوگیا
- 10, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپیہ23 پیسے سستا ہونے کے بعد 269 روپے 28 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ایک روز قبل ڈالر270 روپے 51 پیسے پر پر بند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے کا ہے اور آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسےکمی ہوئی ہے۔ دوسری طرف انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 7.29 روپے سستا ہوا، ڈالرگزشتہ ہفتے 276.57 روپے پر بند ہوا تھا۔
عائشہ ظفر
تبصرے