سونے کی قیمت میں کمی کےبعد3300روپےکااضافہ

gold

نیوزٹوڈے: اسی ہفتے کے چار کاروباری دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ دیکھنے کوآیاہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا قیمت ایک لاکھ 98 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپےہوئی ہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے سے 1865 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدپڑھیں

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+