یوکرین کے بعد برطانیہ پر بھی پیوٹن کا قیامت برپا کرنے کا منصوبہ
- 13, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: روس اور یوکرین جنگ کے میدان میں آئے روز نئے بدلاؤ سامنے آ رہے ہیں ان بدلاؤ کے نتیجے میں جنگی میدان کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے اب اس جنگ کی آگ صرف یوکرین کی سرزمین تک نہیں رہی بلکہ اس کی تپش یورپ کے ان ملکوں میں بھی محسوس ہو رہی ہے جہاں سے یوکرین کو جنگ لڑنے کے لیے طاقت مل رہی ہے اس وقت روس کی نظر میں پولینڈ اور برطانیہ سر فہرست ہیں روس ہر حال میں یوکرین کو حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیےاب وہ اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو کچل دینے کا منصوبہ بنا چکا ہے اس منصوبے کا پہلا سرا دھمکی سے شروع ہوتا ہے اور روس نے یوکرین کو جنگی طیارے دینے کے اعلان پر برطانیہ پر فوجی کاروائی کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ کیو کو طاقتور بنانے سے یوکرینی عوام کو ہی نقصان پہنچے گا اور یہ صرف دھمکی نہیں بلکہ دھمکی سے پہلے ہی اس پر کام شروع ہو چکا ہے ۔
برطانیہ کی خفیہ ایجینسی ایم آئی فائٹ کے ایک کارکن نے دعوٰی کیا ہے کہ روس کے جاسوس برطانیہ میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں اور برطانیہ کے لیے خطرہ بڑھ رہا ہے اس لیے ہمیں بھی جلد از جلد کوئی ایکشن لینا ہو گا برطانیہ پر حملے کا خطرہ اس لیے بھی بڑھنے لگا ہے کیونکہ روس کی طرف سے کچھ ایسی دستاویزات سامنے آئی ہیں جن پر لکھا ہوا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے خفیہ ایجینسیوں کے لیے یہ فرمان جاری کیا ہے کہ وہ جاسوسوں کی بھرتی کا کام تیزی سے بڑھا دیں اور یہ بھرتی روس میں نہیں بلکہ برطانیہ میں ہو گی جو پیسوں کے عوض روس کے لیے جان پر کھیل کر کام کریں گے روس کی ان کاروائیوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یوکرین کے بعد برطانیہ کا نمبر پولینڈ سے پہلے بھی آ سکتا ہے کیونکہ برطانیہ نے یوکرین کو جنگ میں ایم270ایم ایل آر ایس لمبی دوری والی میزائلیں ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں اور کئی ٹینگ ملے ہیں جس سے پیوٹن ناراض تھے اور پھر زیلینسکی کے برطانیہ میں پرتپاک استقبال اور جنگی جہاز دینے اور یوکرین کے پائلٹوں کو ٹریننگ دینے کی حامی بھر کر پیوٹن کے غصے کو مزید بھڑکا دیا ہے یوکرین کے بعد اگر روس کا پرائمری ٹارگٹ پولینڈ ہوا تو اگلا نشانہ برطانیہ ضرور ہوگا ۔
تبصرے