جرمنی کی جانب سےترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کو ویزوں کی پیشکں
- 13, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: جرمنی کے وزیر داخلہ نینسی فیزر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جرمنی میں آباد ترکی اور شامی خاندانوں کو اجازت دی جائے کہ وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ سےمتاثرہ علاقوں سے اپنے قریبی رشتہ داروں کو بلانہ چاہیں تو اپنے پاس بلا سکیں۔ انہوں نےکہا ہے کہ یہ کام روایتی ویزا کے طریقہ کار کے تحت ہی کیا جائے گا لیکن ویزا جاری کرنے کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور یہ ویزا تین مہینوں کیلئے کارآمد ہوگا۔
نینسی فیزرنے کہا ہےکہ یہ فیصلہ ہماری طرف سے زلزلہ متاثر لوگوں کیلئے ایمرجنسی امدادکی سوچ کے تحت کیا گیا ہے۔ جرمنی کیطرف سے یہ فیصلہ ترکیہ اور شام میں چھ فروری کو آنے والے زلزلے سے لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے اور اموات کی تعداد 29 ہزار سے بڑھنےکے بعد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے