ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کی ویمینز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سےشکست دے دی
- 13, فروری , 2023

نیوزٹوڈے: آئی سی سی ٹی توئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ۔کیپ ٹاون میں کھیلےجانے والے میچ میں پاکستان ٹیم اچھی شروعات نہ کر سکی ، پہلی تین وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں ، اس مشکل گھڑی میں کپتان بسمہ معروف نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، پہلے سدرہ امین نے ساتھ دیا ، گیارہ رنز بنائے ، پھر عائشہ نسیم نے کپتان کے ساتھ شاندار شراکت لگائی ، کپتان نے 45 گیندوں پر پچاس اسکور مکمل کرلیے۔پاکستانی ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں چار وکٹ پر 149 رنز تک پہنچا، بسمہ 68 اور عائشہ 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔
ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی پہلی وکٹ 38 رنز پر سعدیہ اقبال نے گرائی ، پھر نشرہ سندھو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن اس کے بعد جیمیما ریچا گوش نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہدف ایک اوور پہلے مکمل کر دیا۔ بھارت کی طرف سے جمیما 53 اور ریچا 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
مزید پڑھیں:

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے