پاور سینٹر کو بچانے کے لیے امریکہ کی نئ سازش

Power Center

نیوزٹوڈے: امریکہ جانتا ہے کہ دنیا میں روس اور چین دو ایسے ملک ہیں جو پاور سینٹر کو بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں اس پاور سینٹر کو بچانے کے لیے امریکہ چاروں طرف نظریں گاڑے بیٹھا ہے روس چین اور ایران کا گٹھ جوڑ امریکہ کی اس طاقت کو ہلا سکتا ہے اس لیے ایران کو ڈرانے کے لیے امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کرپچھلے مہینے ایران کے قریب اپنی طاقت کا ایسا مظاہرہ کیا کہ مشرق وسطٰی میں امریکہ کی مداخلت روس کو بھی بالکل پسند نہ آئی ایران بھی اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی اپنا دشمن مانتا ہے کیونکہ ایران پر اسرائیل نے اب تک جتنے بھی حملے کیے ہیں وہ امریکہ کی پشت پناہی میں کیے ہیں ایران نے جتنے بھی زخم کھائے ہیں اس نے اب ان کا بدلہ لینے کی ٹھان لی ہے اس لیے وہ دن بدن اپنی طاقت بڑھا رہا ہے یہ لڑائی بدلے کی لڑائی ہے اور امریکہ جانتا ہے کہ ایران جس بدلے کی آگ میں جل رہا ہے اگر اس نے جنگ چھیڑی تو وہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کو ہی اپنا دشمن سمجھتا ہے تو وہ روس اور چین کی مدد سے دونوں ملکوں کو ہی نہیں چھوڑے گا ۔

اسی لیے امریکہ نے روس کو یوکرین جنگ میں الجھا رکھا ہےاور اسرائیل کو ایران کے ساتھ لیکن ایران اپنے بیان میں جب بھی اپنے دشمنوں کا ذکر کرتا ہے تو اسرائیل کے ساتھ ہی امریکہ کا نام بھی آتا ہے حال ہی میں ایران میں ہونے والے ایگل44 کے پاور شو سے دنیا میں سوالوں کی جنگ چھڑ گئی ہے کہ کیا اسرائیل کے اصفہان میں ڈرون فیکٹری پر ہوئے حملے اور ایران کے ٹرکوں کے قافلے پر ہونے والے حملوں کے بعد ایران چپ بیٹھے گا اگر اس نے جوابی کاروائی کی تو دنیا میں تیل اور توانائی کا شدید بحران آ جائے گا اگر ایران نے حملہ کیا تو روس بھی اس کی مدد کے لیے میدان میں اتر سکتا ہے ایسے میں دنیا میں جنگ کا ایک بڑا مورچہ کھل سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+