اسرائیلی فوج نےغزہ پر بم برسادی

Bombing Gaza

نیوزٹوڈے: بین الاقوامی میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے بارےمیں اسرائیل کے حکام کا دعویٰ ہےکہ فلسطین کے علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد غزہ پر بمباری کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر کئی دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ان میں اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نے غزہ کی انڈر گراؤنڈ سائٹ پر حملے کیے ہیں، ان جگہوں پر حماس نے راکٹوں کی تیاری کے لیے بارود جمع کر کے رکھا تھا۔

اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ یہ حملے ہفتے کےدن غزہ کی طرف سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف فلسطینی حکام نے غزہ کی پٹی سے کسی بھی راکٹ حملے کی تصدیق نہیں کی ۔ فلسطینی ریڈ کریسینٹ نے کہاہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+