عوام پرمزید بوجھ،فی لیٹر پیٹرول میں32 روپے اضافے کا امکان

Goverment

نیوز ٹوڈے: حکومت نے پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی 10روپے فی لیٹراضافہ کیا جائے گا۔ اس طرح یہ مجموعی اضافہ 50 روپے فی لیٹر ہوجائیگا۔ اس کی بنیادی وجہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں بڑھتی ہوئی بے قابو قیمت بتائی جارہی ہے جو تقریباً ڈالر کی قیمت 272روپےہوگئی ہے۔ متعلقہ حکام اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12اعشاریہ 8فیصد اضافے کے ساتھ 281.87 روپے اور ڈیزل کی قیمت 12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 262.8 روپے سےمزید بڑھ کر 295.64 روپے لیٹرکےحساب سے ہوجائے گی۔

مٹی کا تیل 217.88 روپے فی لیٹر ہوجائےگا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90روپے فی لیٹرہوجائے گی۔ یہ قیمتیں ٹیکسوں کے حجم پر اخذ کی گئی ہیں۔ ڈیزل پر لیوی 40 روپے لیٹرکےحساب سے ہے وہ 10 روپے اضافے کے ساتھ 50 روپے لیٹر ہوجائے گی۔ ان قیمتوں میں اضافے کا مقصد 850 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے لیکن اس مد میں شارٹ فال کا تخمینہ 250 ارب روپے لگایا جا چکا ہے ۔ حکومت 1 تا 15فروری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر غیر معمولی اضافہ کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+