زیلنیسکی کوعلم ہے اب امریکہ جنگی مصیبت سے نہیں بچا سکتا اس لئے یوکرین کی نئی حکمتِ عملی تیار

Zelensky

نیوزٹوڈے: ایک سال سے روس کے ہاتھوں برباد ہونے والا یوکرین یہ سمجھ چکا ہے کہ اسے اب اس مصیبت سے امریکہ بھی نہیں بچا سکتا اس طویل اور بھیانک جنگ کی وجہ سے یوکرین کی ہزاروں فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئ ہیں ذرخیز زمینیں بنجر ہو چکی ہیں یہ بربادی ابھی تھمی نہیں ہے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ روس کے حملے مزید تیز ہو رہے ہیں آج بھی باخموت کے علاقے میں روسی فوج نے ٹی 90 ٹینکوں سے یوکرینی فوج پر گولوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے یوکرین کے کئ ہتھیار تباہ ہو گۓ حالانکہ زیلینسکی اس شہر کو بچانے کیلیے اپنی پوری فوجی طاقت اور ہتھیار باخموت میں جھونک رہے ہیں لیکن روسی فوج کے بڑھتے حملوں کو روکنا یوکرینی فوج کے بس کی بات نہیں ۔

روسی فوج نے ڈونیسک کے علاقے میں روسی گریڈ راکٹ لاؤنچر سے یوکرینی فوج پر کئ راکٹ داغے ہیں اس علاقے میں روسی فوج نے یوکرینی فوج کے کئ ٹھکانوں پر بارود کی بارش کر دی جس سے یوکرینی فوج کو بھاری نقصان ہوا ڈونیسک میں اب روسی فوج آر پار کی جنگ لڑ رہی ہے روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین میں جنگ لڑ رہی چیچن فوج کے کمانڈر رمضان قادروف نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ان کے پاس جرمنی کے ہٹلر کی پستول موجود ہے جس سے ہٹلر نے اپنے آپ کو ہلاک کیا تھا اب وہ اسی پستول سے ولادیمیر زیلینسکی کو مارنا چاہتے ہیں اور بہت جلد وہ اپنی اس خواہش کو پورا بھی کر دیں گے ان کی یہ پستول ہر وقت لوڈڈ رہتی ہے انھیں صرف انتظار ہے تو ولادیمیر پیوٹن کے حکم کا جیسے ہی وہ حکم دیں گے ہم اپنی خواہش کی تکمیل میں دیر نہیں لگائیں گے ۔

ان حالات سے بوکھلاۓ زیلینسکی اور برباد ہوتے یوکرین نے اب آئ ایم ایف یعنی بین الاقوامی مالیاتی ادارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ امریکہ نے یوکرین کو اکیاسی ہزار کروڑ روپے فنڈ کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یورپی یونین نے بھی یوکرین کو ایک لاکھ کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود زیلینسکی کے ملک کا برباد ہو چکا معاشی ڈھانچہ کھڑا نہیں ہو سکتا اور زیلینسکی سمجھ نہیں پا رہے کہ وہ کیسے اس ڈوبتی ناؤ کو سنبھالیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+