جو بائیڈن کے پولینڈ دورے سے پہلے ہی روس کے جنگی جہازوں نے پولینڈ کی دھرتی ہلا دی
- 15, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: روس اور بیلا روس ایک دوسرے کے دوست ملک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان یہ سمجھوتہ بھی ہو چکا ہے کہ دونوں ملک مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے یوکرین کی جنگ میں روس شروع سے ہی بیلا روس کے جنگی مورچے کو دھمکی کے طور پر استعمال کر رہا ہے بیلا روس کی ایک لمبی سرحد یوکرین کے ساتھ لگتی ہے اور جنگ کے اول روز سے ہی بیلا روس نے اپنی سر زمین روس کو استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور روس نے اپنی فوج کی کثیر تعداد اور کئ خطرناک ہتھیار بھی بیلا روس میں تعینات کر رکھے ہیں تاکہ وقت آنے پر بیلا روس کے جنگی مورچے کو بھی استعمال کیا جا سکے ۔
اور اب بیلا روس میں پیوٹن کی جنگی تیاری کے استعمال کا وقت بھی آگیا ہے لیکن اس کا استعمال وہ یوکرین کے خلاف نہیں بلکہ یوکرین کے مددگاروں کے خلاف کریں گے جن میں پولینڈ پہلے نمبر پر ہو گا اور پولینڈ پر حملے کیلیے روس نے بیلا روس کے ساتھ ساتھ بحیرہ بالٹک میں بھی اپنی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں بحیرہ بالٹک میں روس کی نیو کلیئر سب مرین پولینڈ کیلیے بڑی آفت ثابت ہو گی کیونکہ پولینڈ کی طرف سے لگاتار پیوٹن کو اکسانے والی کاروائیاں کی جا رہی ہیں حال ہی میں پولینڈ کے فوجی یوکرینی فوجیوں کو لیپرڈ ٹینک کے استعمال کی ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ یوکرینی فوج ان ٹینکوں کا استعمال روس کے خلاف کر سکے اور دوسری طرف 20 فروری کو بائیڈن کا پولینڈ دورہ بھی ایک اکسانے والا قدم ہے جس کے جواب میں روس نے بھی پولینڈ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے آج روس کے تین جنگی جہازوں نے پولینڈ کو خبردار کرنے کیلیے پولینڈ کے آسمان میں اڑان بھری ۔
تبصرے