ترکیہ اور شام زلزلہ:70لاکھ سےزیادہ بچے متاثرہوئے،اقوام متحدہ کی رپورٹ
- 15, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیر کی صبح ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے اور ایک بڑے آفٹر شاکس سے 70 لاکھ سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی طرف سے مزید ہزاروں بچوں کی اموات ہونے کا خدشات کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارےیونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں کو کہا ہےکہ ترکیہ کے 10 صوبوں میں 2 زلزلوں سے متاثر ہونے والے بچوں کی کل تعداد چھیالیس لاکھ جب کہ شام میں پچیس لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔
جیمز ایلڈر کاکہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ واضح کردوں کہ بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہےجس کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے