بیرنگ سمندر پر دنیاکی دو طاقتیں آمنے سامنے
- 16, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: روس اور امریکہ جب بھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے ہیں تو جنگ کا اکھاڑہ کوئی تیسرا ملک ہی بنا ہے لیکن اس مرتبہ دونوں ملک ایک دوسرے پر براہ راست چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں 13 فروری2023 کو الاسکا اور روس کے درمیان بیرنگ سمندر کے اوپر روس کے دو جنگی جہاز ٹی یو 95 بمبر جو کروز میزائلوں سے لیس تھے ان کے ساتھ سکھوئی لڑاکا طیارے بھی شامل تھے ان طیاروں نے امریکہ کے آسمان کے قریب کئی چکر لگائے روسی طیاروں کی یہ اڑانیں روس کی جنگی مشقیں تھیں ان طیاروں کی بھنک پڑتے ہی دوسری طرف سے امریکہ کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے بھی اڑان بھری ۔
اور روس کے طیاروں کو واپس مڑنے کی دھمکی دی اس وقت ہوا میں یہ دونوں طاقتیں آمنے سامنے آ گئیں غنیمت یہ رہی کہ روس کے جنگی جہاز روس کی طرف واپس مڑ گئے اور الاسکا کا آسمان بڑے ٹکراؤ سے بال بال بچ گیا اگریہاں دونوں طاقتوں کا ٹکراؤ ہو جاتا تو بہت بڑی جنگ چھڑ سکتی تھی کیونکہ امریکہ اس وقت سب سے طاقتور ملک ہے اور روس دوسرے نمبر پر دونوں ملکوں کے پاس بی ٹو سپرٹ بمبر اور ٹی یو 160 جیسے ائر کرافس موجود ہیں اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ روس اور امریکہ کی دشمنی اس دنیا کی سب سےبڑی دشمنی ہے اور اپنی اس عداوت میں کئی ملکوں کو تباہ کر چکے ہیں لیکن اگر اب دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ عالمی جنگ ہوگی۔
تبصرے