ایران نے اپنے دعوے کے مطابق اصفہان فیکٹری پر ہوئے حملے کا بدلہ لے لیا

Iran

نیوزٹوڈے: اٹھائیس جنوری کو ایران کے شہر اصفہان میں ڈرون فیکٹری پر اسرائیل کے ڈرون حملوں سے ایران اسرائیل پر بری طرح بھڑک اٹھا کیونکہ ان ڈرون حملوں کے بعد بھی اسرائیل کی طرف سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ اسرائیل کی نظر ایران کے 3000 ٹھکانوں پر ہے اور وہ کبھی بھی ان کو نشانہ بنا سکتا ہے اسرائیل کی طرف سے ان خبروں پر ایران مزید آگ بگولہ ہو گیا اور ایران نے بھی کہہ دیا تھا کہ وہ اصفہان فیکٹری پر ہوئے حملے کا بدلہ ضرور لے گا اور اسرائیل کو بڑا نقصان پہنچائے گا آج سے دو روز پہلے ہی ایران نے یہ دعوٰی کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے

ایران کا دعوٰی تھا کہ یہ اسرائیلی اصفہان فیکٹری پر ہونے والے حملے کی سازش میں شامل تھے اس خبر پر اسرائیل بھڑک اٹھا تھا اور آج ایرانی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران نے اصفہان فیکٹری پر ہونے والے حملے کا بدلہ لے لیا ہے انہوں نے اسرائیل کے دو اہم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ایرانی میڈیا نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کی فوج نےکن دو اسرائیلیوں کو مارا ہےاسرائیل نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران نے اس وقت جو کہا تھا اس نے پورا کر دکھایا ہے لیکن اسرائیل نے بھی یہ نہیں بتایا کہ اس کےکونسے دو لوگ ایرانی فوج کا شکار بنے ہیں اس واقعے کے بعد اسرائیل مزید طیش میں آ گیا ہے پہلے ہی دونوں ملک ایک دوسرے کو ایک آنکھ نہیں بھاتے تھے اور آج کی اس نئی خبر کے بعد دونوں ملک ایک دوسرے کےخون کے پیاسے ہو سکتے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+