نیوزی لینڈ طوفان اور سیلاب کے بعد زلزلے کی آفت سے دو چار

نیوزٹوڈے: دنیا کے نقشے پر قطب جنوبی میں واقع دنیا کا آخری ملک نیوزی لینڈ ہے یہ خشکی کے ایسے دولمبے ٹکڑوں پر مشتمل ہے جن کے چاروں اطراف سمندر ہے نیوزی لینڈ کے٪80 شہر قصبے اور گاؤں سمندر کے کنارے بسے ہیں آسٹریلیا کے جنوب میں واقع اس ملک کو دو روز قبل شدید طوفان اور سیلاب نے آن گھیرا ہے ابھی دنیا ترکیہ اور شام کے زلزلے کے خوف سے سنبھل نہیں پائی تھی کہ نیوزی لینڈ میں سیلاب اور طوفان نے تباہی مچا دی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بہت سے لوگ بے گھر ہو گئے اور آج بھی سمندر میں آئے طوفان سے کئی علاقے متاثر ہو رہے ہیں ۔

آبادی کے اندر پانی بڑھتا ہی جا رہا ہے ابھی نیوزی لینڈ کے لوگ طوفان اور سیلاب کی تباہی سے اپنے آپ کو سنبھل ہی رہے تھے کہ 1ـ6 شدت کا زلزلہ آ گیا جس نے نیوزی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا نیوزی لینڈ کے دونوں آئر لینڈ اس زلزلے کی لپیٹ میں آ گئے سمندر کا پانی لرزش کھانے لگا لوگ پہلے ہی سیلاب اور طوفان کی وجہ سے پریشان تھے کہ زلزلے کی وجہ سے لوگ مزید سہم گئے زلزلے کے بعد 46000 گھروں کی بجلی منقطع ہو چکی ہے 509 پروازیں منققطع کر دی گئی ہیں کل شام 7 بج کر 38 منٹ پر یہ زلزلہ آیا پورے ملک میں ایمر جینسی لگا دی گئی ہے اس زلزلے سے تا حال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ترکیہ اور شام میں ہونے والی تباہی دیکھ کر نیوزی لینڈ کے لوگ زلزلے کی تباہ کاریاں سہنے کے قابل نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+