موٹربائیکس کی کمپنی ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 35ہزار تک کا اضافہ کردیا

Honda

نیوز ٹوڈے: یہ تیزی سے اضافہ ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے سامنے آیا ہے ۔ کیونکہ جنوبی ایشیائی ملک قرضے کے نادہندگی کے دہانے پرآئے ہوئے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ کمپنی نے پہلے 31 جنوری 2023 کو موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 30ہزار روپے تک کااضافہ کیا اور اب تقریباً دو ہفتوں کے بعد صارفین کو حیران کرنے کے بعد دوسرابڑا اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 فروری 2023 سے ہوگیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے شیئر کی گئی نئی قیمتوں کی فہرست کے مطابق، سب سے زیادہ فروخت ہونے والے یونٹ Honda CD70 کی قیمت میں 9ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور دو پہیہ گاڑی کی قیمت اب1 لاکھ 37 ہزار9 سو روپے ہو گی۔ کمپنی کی دوسری سب سے مشہور موٹر سائیکل ہونڈا CG 125 کی قیمت میں 11ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+