امریکہ کی نا اہلی نے ہزاروں لو گوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا

نیوزٹوڈے: امریکہ کی ریاست اوہا بو میں کیمیکل سے بھرے ہوئے ٹینکر لے کر جا رہی ایک ٹرین ایسٹ فلسطین میں پہنچی تو وہاں یہ ٹرین الٹ گئی اور تمام ٹینکر الٹ گئے ان میں بھرا خطرناک کیمیکل تیزی سے علاقے میں پھیلنے لگا 3 فروری کو امریکہ میں یہ حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہاں کے لوگوں نے اپنے گھر چھوڑ دیے لیکن 8 فروری کو ان لوگوں کو یہ کہہ کر واپس بلا لیا گیا کہ ان ٹینکروں میں کوئی خطرناک اور جان لیوا کیمیکل نہیں تھے مزید پانچ دن تک ان ٹینکروں سے کیمیکل بہتا رہا اور زمین کے اندر جزب ہوتا رہا اور یہ کیمیکل اوہایو کے پانی میں شامل ہوتا رہا ۔

اوہایو کے مکینوں اور پوری دنیا کے سامنے امریکہ کا یہ پول اس وقت کھلا جب ان ٹینکروں میں آگ لگ گئی اور یہ آگ اتنی خطرناک تھی کہ اس سے نکلنے والا کالا دھواں کئی کلو میٹر تک پھیلنے لگا یہ کیمیکل اتنا زہریلا تھا کہ ایسٹ فلسطین کے جس گاؤں میں یہ حادثہ پیش آیا اس سے بارہ کلو میٹر دور ایک ندی میں 3500 مچھلیاں مردہ پائی گئیں تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان مچھلیوں کی موت پانی میں زہریلا کیمیکل شامل ہونے کی وجہ سے ہوئی اور اگر یہ حقیقت ہے تو اوہایو کے ہزاروں لاگوں کی جان اس وقت خطرے میں ہے کیونکہ یہ ایسا زہریلا وائرل کلورائیڈ کیمیکل ہے جو اچانک کسی جاندار کی جان نہیں لیتا بلکہ آہستہ آہستہ پھیپھڑوں سے لے کر جگر تک پھیلتا ہے اور انسان کی جان لے لیتا ہے اس کیمیکل کا اثر بیس سال تک رہتا ہے پریشانی یہ ہے کہ اوہایو کے پانی اور ہوا میں یہ کیمیکل شامل ہو چکا ہے او وہاں کے لوگ شدید غصے اور خوف میں ہیں کیونکہ امریکی حکومت تیرہ دن تک لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتی رہی اور کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+