سعودی حکومت کی جانب سے 58 ممالک کےعازمین حج کے لئےآن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف
- 17, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے۔جس وجہ سےسعودیہ کی حکومت نے 58 ممالک کے عازمینِ حج کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروائی ہے۔ سعودی وزارت حج کے مطابق ، امریکا ،یورپ اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے ای پلیٹ فارم کی شروعات کردی ہے، ان ملکوں کے عازمین کو درخواست دینے، ٹکٹ اور ای پیمنٹ سمیت دیگرسہولتیں مہیا ہوں گی۔
وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق پلیٹ فارم سے جرمنی، امریکا،، اٹلی، برازیل، اسپین، کینیڈا، بیلجیئم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، یونان،جارجیا، فرانس ،سوئٹزرلینڈ، قبرص ، برطانیہ، نیدرلینڈز ،، ارجنٹائن اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک کے عازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے