شوہر کابیوی کا خوش کرنے کا انوکھا انداز، شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنوالیا
- 17, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بازوپر شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنوا لیا۔ بعد میں وال کی طرف سے بنوائے گئے ٹیٹو کی تصویریں سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر بھی شیئر کی گئی جو کہ وائرل ہورہی ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وال کو ٹیٹو بنوانے میں آٹھ گھنٹوں کا وقت لگا جسے دیکھ کر وال کی بیوی بھی حیرت زدہ ہوگئی، دوسری طرف ٹیٹو آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار ہی شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے