پی ایس ایل میچ:کراچی کنگز کے ہاتھوں لاہور قلندر ز کو شکست

Karachi Kings

نیوز ٹوڈے: کراچی کنگز کی طرف سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر ڈھیرہو گئی، اس طرح کراچی کی ٹیم نے67 رنز سے میچ میں فتح حاصل کرلی۔ لاہور قلندرز کےمرزا طاہر بیگ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کامران غلام نے 23 اور سکندر رضا نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی کنگز کی طرف سے عاکف جاوید نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر یامین اور بین کٹنگ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر اور عماد وسیم کے حصے میں 1،1وکٹ آئی۔ لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا کر پہلے بولنگ کرنے فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کی شروعات میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے کی اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 70 رنز کی اچھی شروعات تھی ۔میتھیو ویڈ 36 اسکور بنا کر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ حیدر علی نے 18 اور شعیب ملک نے 10 رنز بنائے۔۔ جیمز ونس 46 رنز بنا کر ڈھیر ہوئے جبکہ بین کٹنگ نے 20 اسکور کیا ، عماد وسیم نے 19 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+