ایک کروڑ ٹیکسٹائل ورکرز کا بے روزگار ہونے کا خدشہ،اپٹما سرپرستِ اعلیٰ گوہر اعجاز

Pakistan Textiles

نیوز ٹوڈے: اپٹما کے سرپرست اعلیٰ گوہر اعجاز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا اور کہا کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل کے تقریباً دس ملین کارکن بے روزگار ہو جائیں گے اور برآمدات میں دس بلین ڈالر کی کمی کے باعث ملک کو بڑے مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ وہ ہنگامی اقدامات کر یں کیونکہ ملک کو برآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی کا سامنا ہے۔ اعجاز نے اپنے خط میں کہا کہ توانائی کے مسابقتی قیمتوں کے باعث کی وجہ سے حالیہ دو سالوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 55 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+