آج کراچی کے تمام نجی سکول بند رکھنے کا اعلان
- 27, فروری , 2023

نیوز ٹوڈے: فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین خالد رضا کے قتل کے خلاف صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے آج کراچی میں تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے یادرہےکہ گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے نجی اسکول سسٹم کے کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین خالد رضا کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے خالد رضا کو انہی کےگھر کے سامنے نشانہ بنایا ،فائرنگ کی جگہ سے 30 بور کا ایک خول برآمد ہوا ہےجسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ کراچی کےآج تمام نجی اسکول بندرہیں گے،خالد رضا کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیاجائے۔ دوسری طرف آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ نے کہا ہے کہ آج تمام نجی اسکولز کھلے رہیں گے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں کی چھٹی کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے