یونان ٹرین حادثہ:ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی

Greece

نیوزٹوڈے: میڈیاکی رپورٹس کے مطابق یونان کے شہرلاریسا میں 2ٹرینوں کے مابین ہونے والے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں ہورہی ہیں جب کہ حکام نے اب تک حادثےمیں 36 افراد کےہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایتھنز سے شمالی شہر تھیسالونیکی روانہ ہونے والی مسافر ٹرین سامنے سے آنے والی کارگو ٹرین سے ٹکراگئی جس کے باعث ٹرینوں میں آگ لگ گئی، حادثے کے بعد ٹرین میں موجود مسافروں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑکر باہرچھلانگ لگائی ۔

مقامی حکام نے بتایا ہےکہ حادثے میں 80 سے زیادہ افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ٹرین میں سوار 1 مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں تصادم سے زور دار دھماکا ہوا اور ہم لوگوں نے جان بچانے کے لیے فوری طور پر چھلانگ لگائی، ٹرین میں ہر طرف شور اور خوف پھیل گیا۔ جب کہ ٹرین کی وائرنگ میں آگ لگ گئی ۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+