اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8روپے مہنگا ہوکر 275 روپے کا ہوگیا
- 01, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: آج صبح بھی کاروبار کے آغاز سے ڈالر مزید مہنگا ہوگیاہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے کا اضافہ ہوامہنگا ہونے کے بعد ڈالر 266 روپے تک کا ہوگیا۔ پچھلےروز انٹر بینک میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 275 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ کے آخری چار سیشن میں ڈالر کی قیمت میں گیارہ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے