زیلینسکی نے روس کو شکست دینے کے لیے اپنے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا

Russia Ukarain

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں روس نے دعوٰی کیا ہے کہ یوکرین اس جنگ میں کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے یہ کیمیکل ہتھیار یوکرین کو امریکہ سے ملے ہیں روس نے اپنے ان دعووں کے ثبوت بھی دنیا کو دکھائے ہیں کہ زیلینسکی روس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ہی ملک کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے دنیا جانتی ہے اور صرف ماہرین ہی نہیں ایک عام آدمی بھی علم رکھتا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال جس علاقے میں کیا جائے چاہے ہتھیار چھوٹے ہوں یا بڑے اسکے نتائج بہت گھمبیر اور دور رس ہوتے ہیں روس نے امریکہ اور یوکرین کی ایسی سازش کو ہی بے نقاب کیا ہے کہ کس طرح یوکرینی فوج دنیا میں پہلی مرتبہ ان ہتھیاروں کا استعمال یوکرین میں ہی روسی فوج پر کر رہی ہے ۔

باخموت کے علاقے کو واپس پانے کے لیے یوکرینی فوج روس کے فوجی ٹھکانوں پر چھوٹے چھوٹے کیمیکل بموں سے حملے کر رہی ہے ان کیمیکل بموں سے انسان کا دماغ چند سیکنڈز میں ہی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے انسان کا اپنے ہاتھ پاؤں پر کنٹرول نہیں رہتا دم گھٹنے لگتا ہے اور انسان تڑپنے لگتا ہے باخموت کے علاقے میں یوکرینی فوج کے کیمیکل بم برسانے کے بعد یہی ساری علامات روسی فوج میں دیکھی گئی ہیں یوکرین کے ایسے گھناؤنے کھیل اور سازش سے روس سخت غصے میں آ گیا ہے اگر یوکرین کی فوج نے اسی طرح کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھا تو روس بھی اپنے خطرناک کیمیکل ہتھیار استعمال کر سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+