روس نے چین میں خطرناک ہتھیاروں کی تیاری کیلیے بھاری مقدار میں یورینیم چین پہنچا دیا ہے

Web Uranium

نیوزٹوڈے: امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق روس نے یورینیم کی ایک بڑی مقدار تائیوان سے 200 کلو میٹر دور چین کے قریب ایک آئرلینڈ میں اتار دی ہے اور چونکہ یہ یورینیم مقدار میں بھی زیادہ ہے اور اعلٰی کوالٹی کا بھی ہےاس لیے امریکہ نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ اس اعلٰی کوالٹی کے یورینیم سے چین ایسے خطرناک ہتھیار تیار کرے گا جو کہ امریکہ کے ہتھیاروں کے مقابلے کے ہوں گے امریکہ اس بات کو پہلے ہی مانتا ہے کہ چین کی سمندری فوج امریکہ کی سمندری فوج سے طاقتور ہے امریکہ کا خود ماننا ہے کہ امریکہ کی سمندری فوج چایس سال تک چین کی سمندری فوج کے مقابل نہیں آسکتی اور اب یورینیم پانے کے بعد چین زمینی اور ہوائی طاقت بھی حاصل کر لے گا چین پہلے ہی تائیوان میں امریکہ کو آنکھیں دکھا رہا ہے اور اب امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود چین تائیوان پر اپنا حق جتاتا ہے چین کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کا ہی حصہ ہے اور وہ اسے حاصل کر کے ہی رہے گا ۔

تائیوان نے یہ خبر دی ہے کہ پچھلے دو روز سے چین کے 19 جنگی طیارے تائیوان کی سرحد میں داخل ہوئے ہیں روس کی چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی اور چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خار کھائے امریکہ،یورپ ،کینیڈا اور ڈنمارک نے چین کی ٹک ٹاک ایپ کو سرکاری دفاتر اور بڑی کمپنیوں میں استعمال پر پابندی لگا دی ہے جس کے جواب میں چین نے بھی یورپی یونین کے وہ ملک جو چین کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں چین نے بھی ان ملکوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری ایپ بند کی گئی تو ہم بھی یورپی یونین کے ملکوں کے ساتھ کاروبار بند کر سکتے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+