بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

Bed Mintion Match

نیوزٹوڈے: بھارت کےمیڈیا کے مطابق حیدرآباد میں منگل کے روز شام کو ایک مقامی اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت ہوگئی ۔ 38 سالہ کھلاڑی اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر ڈھیر ہوگیااور وہیں اس کی آخری سانسیں تھیں۔

تاہم ساتھی فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث سے پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔ بھارت کے میڈیا کے مطابقجاں بحق ہونے والے کی شناخت شیام یادو کے نام سے ہوئی ہے جو روز آفس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ مل بیڈمنٹن کھیلنے جاتا تھا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+