دبئی میں 10 ہزار درہم تنخواہ رکھنے والے افراد 5 رشتہ داروں کو اسپانسر کرسکیں گے

Dubai Spopnser

نیوزٹوڈے: بدھ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے تارکین وطن جو رہائشی ویزا پر5 رشتہ داروں کی کفالت کرنا چاہتے ہیں ان کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 10 ہزاردرہم ہونی چاہیے۔ اسپانسرز کے پاس مناسب رہائش بھی ہونی چاہیے۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے چیئرمین علی محمد الشمسی نے اس بارے میں کابینہ کی قرارداد نمبر ایک کے شرائط اور کنٹرول کے حوالے سے ایک قرارداد جاری کی گئی ہے۔

جو لوگ 6رشتہ داروں کی کفالت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کی کم از کم 15 ہزارسے زیادہ تنخواہ ہونی چاہیے۔ اس معاملے میں، ڈائریکٹر جنرل6 سے زیادہ رشتہ داروں کو لانے کے خواہشمند تارکین وطن کی درخواستوں کا جائزہ لیں گے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+