ایران کی بڑھتی طاقت اور روس جیسے طاقتور ملک سے دوستی پر دشمن ملکوں کا ایران پر ایک اور وار

Iran Russia

نیوزٹوڈے: ایران کی بڑھتی ہوئی فوجی اور ہتھیاروں کی طاقت اور روس جیسے ملک سے بڑھتے ہوئے تعلقات ایران کے دشمن ملکوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں ایرانی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے دشمن کی ایسی ہی ایک سازش سامنے آئی ہے ایران کی مختلف گرلز یونیورسٹیوں ، کالجز،اور سکولوں میں کوئی ایسی زہریلی گیس چھوڑی گئی ہے یا مختلف اداروں میں پینے کے پانی میں ایسی کوئی زہریلی چیز شامل کر دی گئی ہے جس سے ان اداروں کی طالبات مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں سردرد،الٹیاں،چکر ،سانس بند ہونے کی تکلیف اور شدید پیٹ درد کے باعث سینکڑوں لڑکیاں اس وقت مختلف ہسپتالوں میں پہنچ چکی ہیں ان واقعات تصدیق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی کر دی ہے لیکن اس سازش کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ایرانی حکومت کو بد نام کرنے کے لیے کیا ایران کے اندر ہی کسی سیاسی یا کسی اور جماعت کا پراپیگنڈہ ہے یا پھر اسرائیل ، امریکہ اور غیر مذہبی ملکوں کا انتشار ہے کیونکہ ان حالات کے ساتھ ہی یہ افواہیں بھی پھیلائی جا رہی ہیں کہ یہ ایرانی حکومت کی سازش ہے تاکہ ایرانی خواتین کو ڈرایا جا سکے اور خوفزدہ کیا جائے کہ وہ پردے کی پابندی کریں اور حکومت کے خلاف کوئی کاروائی نہ کریں لیکن ایرانی حکومت نے اس طرح کی تمام خبروں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+