کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر کو غداری کے کیس میں 27 سال قید کی سزا
- 03, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا جوکہ گھر میں نظربند تھے، ان کے خلاف 3 سال سے غداری کا مقدمہ چل رہا تھاجس میں کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔اب کمبوڈیا کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا کو غداری کا مجرم قرار دےکر 27 سال کی قید کی سزا سنا دی ہے۔ کمبوڈیا کی میونسپل کورٹ نے کمبوڈیا نیشنل پارٹی کے سابق صدر پر سیاست میں حصہ نہ لینے اور ووٹ ڈالنے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگائی گئی ہے جب کہ انہیں اپنی فیملی کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیم سوکھا کو 2017 میں ان کے گھر سے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی درخواست ضمانت کئی بار مسترد کرکے انہیں گھر میں نظربند کیا گیا۔ کمبوڈیا کی حکومت نے کیم سوکھا پر بیرون طاقت کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سازش کرنے کا الزام تھا۔
عائشہ ظفر
تبصرے