متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار

Uae Passport

نیوزٹوڈے: یو اے ای کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ بات ایک پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی ایک فہرست میں آئی ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سال کی لسٹ میں یو اے ای پچھلے سال 32 ویں نمبر پر تھا مگر اس سال وہ نمبر1 پوزیشن پر آگیا ہے۔ پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر لسٹوں میں صرف ویزا فری سفر کو نظر میں رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2023 کے مطابق شہریوں پر ٹیکس، ویزا فری سفر ، ذاتی آزادی دوہری شہریت اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے پانچ شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔

لسٹ میں یو اے ای پاسپورٹ کو نمبر1 قرار دیا جس کی مدد سے وہاں کے شہری 181 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سےاچھی ہے مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات کو 111 اسکور دیا گیا۔ لگسمبرگ اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ پر 2نمبر پر رہے جبکہ آئرلینڈ اور پرتگال 4 نمبر پر آئے۔ جرمنی اور چیک ریبپلک 6ویں نیوزی لینڈآٹھویںجبکہ فن لینڈ ،سویڈن اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پرنویں نمبر پر رہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+