ایران کی روس کی مدد سے مشرق وسطٰی سے اسرائیل کے خاتمے کے لیے تیاریاں مکمل

نیوزٹوڈے: مشرق وسطٰی میں اسرائیل کو ختم کرنے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں مشرق وسطٰی میں اسرائیل کا وجود عرب ملکوں کو ایک ناسور کی طرح لگتا ہے جسے کچلنے کی کوشش میں عرب ملک ہر وقت لگے رہتے ہیں لیکن اسرائیل کے پاس خطرناک ہتھیار اور طاقتور ائیر ڈیفینس سسٹم موجود ہیں اور سب سے خطرناک خفیہ ایجینسی موساد موجود ہے جس کی وجہ سے عرب ملک اسرائیل کو شکست نہیں دے سکے لیکن اب اسرائیل کے مقابل اسی کی ٹکر کا ایک ملک ایران ہے جس نے اسرائیل کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور اب اسی ایران نے اسرائیل کو ختم کرنے کی قسم کھا لی ہے اور اس قسم کو پورا کرنے کے لیے ایران نے کوششیں تیز کرکے دن رات ایک کر دیے ہیں اور ایران کی طرف سے آنے والی نت نئی خبروں نے اسرائیل کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ ایران کو اب روس کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

روس اور ایران کے درمیان ایس400 ایئر ڈیفینس سسٹم کا جو نیا معاہدہ ہوا ہے اس نے ایران کی نیندیں ہی اڑا دی ہیں کیونکہ روس کا یہ دفاعی سسٹم بہت طاقتور ہے اس کے اندر مختلف حصے ہوتے ہیں ہر حصے کا کام الگ ہوتا ہے میزائل حملوں کو ناکام بنانے راکٹ اور ایئر کرافٹ حملوں کو ناکام بنانے کے الگ الگ سسٹم ہیں اور جس ملک میں ایس400 ڈیفینس سسٹم نصب ہو جائے تو اس ملک کو ڈرونز،راکٹ،میزائل اور جنگی جہاز کے حملے کا خطرہ نہیں رہتا اسرائیل کو یہی پریشانی ہے کیونکہ ایک طرف ایران نت نئے نئے ہتھیاروں کی نمائش کر رہا ہے تو دوسری طرف روس ایران کی طاقت بڑھا رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+