کشمیر کے معاملے پر ترکی کے پاکستان کا ساتھ دینے پر نریندر مودی بھڑک اٹھے

نیوزٹوڈے: فروری کے مہینے میں آنے والے لگاتار کئی زلزلوں نے ترکی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ترکی کے ان تباہ حالی اور مصیبت کے دنوں میں دنیا کے کئی ملکوں نے ترکی کی مدد کی اور ان حالات سے نمٹنے کے لیے ترکی کا بھر پور ساتھ دیا ان ملکوں میں وہ ملک بھی شامل تھے جن کے ترکی کے ساتھ تعلقات نا خوشگوار تھے ان میں اسرائیل،امریکہ اور بھارت بھی شامل ہیں کئی ملکوں کی فوجیں ترکی میں ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے میں مدد کرتی رہیں لیکن اصل نیکی تو وہ ہوتی ہے جس میں بدلے کی امید نہ رکھی جائے بھارت نے ترکی کی مدد کرکے یہ سمجھ لیا تھا کہ اب ترکی اس کے پلڑے میں آ گیا ہے لیکن ترکی نے بھارت کو بہت بڑا جھٹکا دے دیا ۔

یہ ایسا جھٹکا ہے کہ بھارت اپنے آپ کو سنبھال نہیں پا رہا حال ہی میں اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں کشمیر کے معاملے کو زیر بحث لایا گیا اس اجلاس میں ترکی اور مسلم ممالک کی سب سے بڑی تنظیم نے پاکستان کا ساتھ دیا ترکی اور او آئی سی کے اس اعلان نے بھارت کو بہت بڑا جھٹکا دیا ہے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے ہمیں اپنے اندرونی معاملات میں ترکی کے اس بیان سے بہت دکھ ہوا ہے مودی نے کہا ہے کہ ترکی ہمارے آپسی معاملات سے دور رہے مودی نے پاکستان پر بھی الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں شہباز شریف ترکی اس لیے گئے تھے تاکہ ترکی کی حمایت حاصل کر سکیں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا کہ انہیں بھارت کی مدد کی ضرورت نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+