باخموت کی فتح کے بعد زیپوریزیا اور خیر سون کے شہر جنگ کا اکھاڑہ بن گئے

روس یوکرین جنگ میں پچھلے ایک سال سے خیر سون ایسا علاقہ ہے جہاں روس اور یوکرین کی فوجوں نے کئی مرتبہ آمنے سامنے کی جنگ لڑی ہے کبھی اس جنگ میں روس کا پلہ بھاری  تھا اور کبھی یوکرین کا لیکن یہ علاقہ جنگ کے شروع سے لے کر اب تک روسی فوج کے نشانے پر ہے روسی فوج نے اس شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے خیر سون ایسا شہر ہے جہاں ہر وقت توپوں اور گولوں کی آوازیں آتی رہتی ہیں ایک مرتبہ پھر روسی فوج نے اس شہر پر حملے بڑھا دیے ہیں روسی فوج نے یوکرین کی ایک کشتی پر گولے برسائے جس سے یوکرینی فوج کی اس کشتی میں آگ لگ گئی روسی فوج  نے خیر سون کے ساتھ یوکرین کے ایک اور شہر زیپوریزیا پر بھی میزائل حملے بڑھا دیے ہیں روسی فوج نے یوکرینی ازوف فوج کے ایک اڈے کو تباہ کر دیا ہے یوکرین کے ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کا دعوٰی بھی کیا گیا ہے ۔

 

     روسی فوج کے مورچے نیپر ندی کے قریب ہیں ان مورچوں میں مقیم روسی فوج ندی کے پار یوکرینی فوج کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ندی کے پار روسی فوج کے حملے میں یوکرین کے ایک یو اے وی کنٹرول سینٹر کو بھی تباہ کر دیا گیا یوکرین کے ایک ہتھیارڈپو پر حملہ کر کے یوکرین کو کافی  نقصان پہنچایا ہے ایک مگ ہیلی کاپٹر کے علاوہ روس کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے یوکرین کے 6 ہمارس میزائلوں اور 12 ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا ہے باخموت میں یوکرینی فوج کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد اب روسی فوج کے نشانے پر خیر سون اور زیپو ریزیا دو شہر آ چکے ہیں  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+