بنگلہ دیش کے روہنگیا میں آگ لگنے سے 12000 پناہ گزین بے گھر ہو گۓ
- 06, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: بنگلا دیش کی کٹو پالونگ بستی جو کہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی بستی ہے اور روہنگیا علاقے میں واقع ہے اس بستی میں کاکس بازار کے قریب کیمپس میں اچانک آگ لگ گئ آگ کے شعلوں نے کئ کیمپ اپنی لپیٹ میں لے لیے اتنی شدید آگ تھی کہ اس پر قابو پانا مشکل ہو گیا ریسکیو حکام اور فائر بریگیڈ فوراً آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے لیکن لوگوں کے کیمپس چونکہ لکڑی کے ڈنڈوں ، بانس اور ترپالوں سے بنے ہوۓ تھے اس لیے آگ میں جل کر راکھ ہو گۓ اس بستی کے کمشنر میزان الرحمان نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 2000 کیمپس جل گۓ جس سے تقریباً 12000 افراد بے گھر ہو گۓ 30 سے زائد مساجد آگ کی نذر ہو گئیں اور 20 تعلیمی ادارے جل کر راکھ ہو گۓ اس آگ پر تقریباً تین گھنٹوں تک قابو پانے کی کوشش کی جاتی رہی تین گھنٹوں بعد اس آگ پر قابو پا لیا گیا ان کیمپوں میں مقیم پناہ گزین زیادہ تر 2017 میں برما سے ہجرت کر کے آۓ ہوۓ تھے جو ان کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے تھے ان لوگوں کی جمع پونجی آگ میں جل کر راکھ ہو گئ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئ خبر سامنے نہیں آئ ۔
تبصرے