بنگلہ دیش : روہنگیا پناہ گزین میں آگ بے قابو، ہزاروں افراد بے گھر
- 06, مارچ , 2023
نیوز ٹوڈے: بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کے کمشنر میزان الرحمٰن کا کہنا ہے آگ اتوار کے روزمقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر کٹو پالونگ، کاکس مارکیٹ کے کیمپ نمبر گیارہ میں لگی، جو کہ دنیا کی بڑی پناہ گزینوں کی بستیوں میں سے ایک ہے۔ آگ نے تیزی کے ساتھ سے پناہ گزینوں کے بانس اور ترپالوں سے بنے ہوئے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، آگ کی وجہ سے نتیجے میں تقریباً دو ہزار گھر جل کر راکھ ہوگئے جس کے نتیجے میں بارہ ہزار افراد کھلے آسمان نیچے آگئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے،آگ لگنے کیی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے