ایران نے لیتھیم دھات کی ایسی دولت دریافت کر لی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی قسمت بدل سکتا ہے

Lithium Metal

نیوزٹوڈے: آجکل ایران سے آنے والی نئ نئ خبریں پوری دنیا کے میڈیا کی زینت بنی ہوئ ہیں لیکن ایران جس تیزی سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت بڑھا رہا ہے اسی رفتار سے وہ دشمن ملکوں کی پابندیوں اور مخالفت کا سامنا بھی کر رہا ہے اسی دوران ہی اب ایران کی طرف سے یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ ایران کی زمین سے ایک کیمیائ دھات لیتھیم کی بہت بڑی مقدار دریافت ہوئ ہے لیتھیم ایک نرم چاندی کی دھات ہے جس کا رنگ سفید ہوتا ہے اس دھات کو وائٹ گولڈ بھی کہا جاتا ہے اور یہ الکلی دھاتوں میں سب سے ہلکی دھات ہے اس دھات کا استعمال الیکٹرک گاڑیاں ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون جیسی اشیاء کی بیٹری کی تیاری میں کیا جاتا ہے یہ ایک کارآمد اور مفید دھات ہے اور ایران اپنی ضرورت پوری کرنے کیلیے پہلے یہ دھات دوسرے ملکوں سے منگواتا تھا لیکن اب ایران نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے ہمدان میں 8.5 ملین ٹن لیتھیم دریافت کر لیا ہے اور لیتھیم کی یہ مقدار پوری دنیا میں لیتھیم کی پانچویں بڑی دریافت ہے ۔

ایران کے ہاتھ میں ایسی دولت لگی ہے جس کے بل بوتے پر ایران اپنی قسمت چمکا سکتا ہے پوری دنیا میں لیتھیم کی مانگ اور ضرورت تیزی سے بڑھ رہی ہے ایک تو موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی ضروت روز بروز بڑھ رہی ہے اور سب سے اہم پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کا بڑھتا ہوا استعمال ہے ڈیزل اور پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں سے شور کی اور ہوائ آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اس بڑھتی آلودگی پر قابو پانے کیلیے کئ ملکوں نے گاڑیوں میں الیکٹرک بیٹریوں کا استعمال شروع کر دیا ہے ماہرین کے اندازے کے مطابق 2050 تک لیتھیم گریفائٹ اور کوبالٹ جیسی دھاتوں کا استعمال 500 گنا تک بڑھ جاۓ گا اس طرح آنے والے کچھ سالوں میں ایران کیلیے لیتھیم دھات بہت کاآمد ثابت ہو گی یورپی ملکوں کا دعوٰی ہے کہ لیتھیم جیسی دولت کی وجہ سے آئندہ چند سالوں میں ایران امریکہ کےمقابل بھی آ سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+