روس یوکرین جنگ کے دوران ہی روس نے مالدووا اور لتھوانیا پر بھی حملے کی تیاری کر لی ہے

Ukraine Russian

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران ہی روس اور نیٹو بھی آمنے سامنے ہونے کی تیاری کر رہے ہیں نیٹو کی ایک ایک حرکت پر روس کی نظر ہے بحیرہ بالٹک پر واقع نیٹو ملکوں اور روس کے درمیان تناؤ بڑھتا جا رہا ہے نیٹو کے ایک اور ملک لتھوانیا کو روس نے یوکرین کا ساتھ دینے پر دو ٹوک انداز میں دھمکی دی ہے روس کے جنگی طیارے آج لتھوانیا میں اڑان بھرتے دیکھے گۓ ہیں روس کے آٹھ جنگی طیاروں نے لتھوانیا کی سرحد عبور کر کے نیٹو ملکوں کو ایک مرتبہ پھر بہت بڑی دھمکی دی ہے ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا

روس اس سے پہلے بھی کئ مرتبہ نیٹو ملکوں سے یوکرین کی مدد کرنے پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کر چکا ہے پچھلے تین مہینوں میں چھبیس مرتبہ روس کے جنگی جہازوں نے نیٹو ملکوں میں گشت کیے ہیں نیٹو اور روس کے لڑاکا طیاروں کا بار بار ٹکراؤ بہت گھمبیر معاملہ ہے لتھوانیا کے ساتھ ساتھ مالدووا پر بھی روس کے حملے کا خطرہ منڈلا رہا ہے نیٹو چیف اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اگر مالدووا پر روس نے حملہ کیا تو ہم مالدووا کا ساتھ دیں گے مالدووا پر خطرہ اس لیے بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ روس نہیں چاہتا ہے

کہ مالدووا یورپی یونین میں شامل ہو مالدووا اور لتھوانیا کسی بھی ملک پر روس نے حملہ کیا تو یہ جنگ نیٹو اور روس کی جنگ ہو گی حالانکہ مالدووا نیٹو میں شامل نہیں ہے لیکن اس سے پہلے یوکرین اور روس کی جنگ میں بھی نیٹو کود پڑا تھا حالانکہ یوکرین بھی نیٹو میں شامل نہیں تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+