ٹیکنالوجی کی کمپنی میٹا نے ملازموں کو برطرف کرنے کا منصوبہ بنالیا

Meta

نیوز ٹوڈے: میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا نے اسی ہفتے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک پچھلے سال کے بعد اب ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ملازموں کی تعداد کم کرنے کے لئے سوچ رہا ہے، اس سے پہلے میٹا نے پچھلےسال نومبر میں تیرہ فیصد ملازمین کونکالا تھا جس میں 11ہزار ملازم اپنی ملازمت سے فارغ ہوگئے تھے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میٹا کی طرف سے یہ اقدامات مالی اہداف کے حصول کے لیے کیے جارہے ہیں اور اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں کہا جارہا ہےکہ میٹا اس پرآئندہ دنوں میں عملدرآمد کرے گی۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+