جرمنی کے چانسلر نے کہا ہے کہ اگر چین نے روس کو ہتھیار دیے تو یورپی یونین بھی جنگ کیلیے تیار ہے

China Russia

نیوزٹوڈے: یوکرین میں جاری جنگ کے دوران روس اور چین کے بڑھتے تعلقات کا مطلب صرف یوکرین کی تباہی نہیں ہے کیونکہ یوکرین کے ساتھ یورپی یونین اور نیٹو ملک کھڑے ہیں اور یوکرین کے ساتھ امریکہ بھی کھڑا ہے تو اس طرح ان دونوں ملکوں کی دوستی بہت بڑی جنگ کا الارم ہے یورپی یونین نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو روس کے ساتھ دوستی نبھانا بہت مہنگا پڑ سکتا ہے اور اگر چین نے روس کا ساتھ دیا تو چین پر بھی تجارتی اور معاشی پابندیاں لگا دی جائیں گی چین کو یورپ کے 27 ملکوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر چین نے روس کو ہتھیار دیے تو چین کو انجام بھگتنے کے لیے تیار رہنا پڑے گا یورپی یونین نے یورپ کے تمام ملکوں کو چین سے مقابلے کے لیے تیار ی کا فرمان جاری کر دیا ہے جرمنی کے چانسلر اولف چولز نے یورپی یونین کو اپنے تحفظ اور نگرانی کے لیے مکمل تیاری کرنے اور حملے کے لیے مکمل تیاری کرنے کا حکم دے دیا ہے اولف چولز نے کہا ہے کہ اگر چین نے روس کو ہتھیار دیے تو اس کا مطلب یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ جنگ ہے ۔

اور اگر جنگ کا راستہ اپنایا گیاتو ایسی بھیانک جنگ ہوگی جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اگر ایک مرتبہ جنگ چھڑ گئی تو اس کو روکنا ناممکن ہوگا اور پھر ایک ہی راستہ ہوگا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بعد پوری دنیا سےانسان کا وجود ہی مٹ جائے گا کیونکہ اب جو جنگ ہوگی عالمی جنگ ہو گی کیونکہ چین روس کو ایسے خطرناک ہتھیار دے سکتا ہے کہ روس نے جن علاقوں پر ان ہتھیاروں کا استعمال کیا وہ ملک تباہ ہو جائے گا اس لیے ادھر روس کو ہتھیار ملیں گے تو دوسری طرف یورپ چین پر حملہ کر دے گا چین اپنے جدید ہتھیاروں سے دشمن کا مقابلہ کرے گا تو روس نیوکلیئر ہتھیاروں کا استعمال کرے گا اس طرح روس اور چین مل کر تباہی کی ایسی شروعات کریں گے جو دنیا کو تباہ کر دے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+