مسجدنبویﷺ: پاکستانی شہری کو دل کا دورہ،دل کی دھڑکن 10 منٹ بعد بحال
- 07, مارچ , 2023
نیوز ٹوڈے: عمرہ اداکرنے کی غرض سے سعودی عرب پہنچے پاکستان کے شہری کو مسجد نبویؐ میں ہارٹ اٹیک ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کرکے بچا لیا گیا۔ سعودی کےمیڈیا کےمطابق مسجد نبویؐ کے صحن میں ستر سالہ پاکستانی بزرگ کی طبیعت خراب ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ مسجد نبویؐ کی طبی ٹیم نے پاکستانی شہری کو فوری طور پر ایمبولینس کی سروس مہیا کی، اس دورانمعلوم ہوا کہ بزرگ شخص کو ہارٹ اٹیک ہواہے اور انہیں سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دوران بزرگ شخص کے دل کی دھڑکن 10 منٹ تک رکی رہی، طبی عملےکی طرف سے بزرگ کو فوری طور پر سی پی آر دیا گیا، ساتھ ہی الیکٹرک شاکس بھی لگائے گئے جس کے باعث 10 منٹ بعد بزرگ شخص کی دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔
بعد میں بزرگ کو الصفیہ ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں طبیعت میں بہتری کے بعد اب انھیں ڈسچارج کردیا گیا۔ یاد رہےکہ سال کی آغاز سے اب تک مسجد نبویؐ میں سات ہارٹ اٹیک کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔
تبصرے