امریکہ کی شمالی کوریا کو بھڑکانے والی حرکتوں کے جواب میں کم جانگ کی امریکہ کو خطرناک انجام کی دھمکی

North Korea

نیوزٹوڈے: اس وقت دنیا میں سپر پاور کہلایا جانے والا ملک امریکہ کئ مورچوں پر دشمن کا سامنا کر رہا ہے روس ، چین ، ایران اور شمالی کوریا یہ سب ملک اس وقت امریکہ کے مقابل ہتھیار اٹھاۓ ہوۓ ہیں امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر 13 مارچ سے 23 مارچ تک کوریائ زمین پر جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے یہ جنگی مشقیں دراصل شمالی کوریا کو لگام لگانے کیلیے ایک بہت بڑی دھمکی ہے لیکن امریکہ اور جنوبی کوریا کے اس اعلان کے بعد کم جانگ اون بھڑک گۓ اور صرف وہی نہیں بلکہ ان کی بہن کم یو جانگ نے بھی امریکہ کودو ٹوک الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کیں تو جنوبی کوریا کے ساتھ امریکہ کو بھی اس کا بہت برا انجام بھگتنا پڑے گا امریکہ شمالی کوریا کو اکسانے والی کاروائیاں کر رہا ہے اس اعلان سے ایک روز قبل امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی کوریا کے طیاروں کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کی سرحد کے قریب اڑان بھری ان طیاروں میں نیو کلیئر ہتھیار لے جانے والے امریکہ کے بی 52 بمبرز بھی شامل تھے امریکہ کی اس حرکت کے بعد کم یو جانگ تلملا اٹھیں ۔

کم یو جانگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوج کی ہر حرکت پر شمالی کوریا کی نظر ہے اور وہ ان کی ہر کاروائ کا منہ توڑ جواب دینے کیلیے بھی تیار ہے کم یو جانگ نے کہا ہے کہ ان کی دھمکیوں کو محض دھمکی نہ سمجھا جاۓ کیونکہ شمالی کوریا نے پابندیوں کے باوجود اب تک ایسی کئ خطرناک میزائلیں تیار کر لی ہیں جو 4600 کلو میٹر کی دوری تک مار کر سکتی ہیں اور اس کے ہتھیار خانے میں ایسی بلیسٹک میزائلیں بھی ہیں جن سے امریکہ کو بھی تباہ کیا جا سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+