آیت اللہ خمینی کا دشمن ملکوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب

Ayatollah Khomeini

نیوزٹوڈے: ایران میں دسمبر کے مہینے میں جب عورتوں کے پردے کے خلاف بغاوت کا سلسلہ شروع ہوا تھا تو اس کے ساتھ ہی ایران میں کئی اور سازشوں نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا تھا ان سازشوں میں غیر ملکی ایجینسیوں اور دشمن ملکوں کے کارندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ایران کی لڑکیوں پر کئی قسم کے جان لیوا حملے کیے گئے کبھی ان کو پینے والے پانی میں زہر ملا کرپلایا گیا تو کبھی زہریلا کیمیکل سپرے کرکے ان کی جان لینے کی کوشش کی گئی دشمن ملکوں نے یہ حرکت اس وقت کی جب حجاب باغیوں کو کچلنے کے لیے ایرانی حکومت سر توڑ کوشش کر رہی تھی اس وقت ایران کا ایک بڑا طبقہ خصوصاً خواتین ایرانی حکومت کی خوب مخالفت کر رہی تھیں ان حالات میں دشمنوں نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کی طالبات کو نشانہ بنایا تاکہ ایران کی عوام ایرانی حکومت کے مزید خلاف ہو جائے اور ایرانی حکومت کو کمزور کیا جا سکے ۔

پہلے تو ایرانی حکومت بھی ان واقعات پر خاموش رہی لیکن دشمن کی سازشوں کا پول اب کھل چکا ہے جب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے طالبان کے خلاف ان سازشوں میں ملوث لوگوں کو پھانسی کی سزا کا حقدار قرار دیا آیت اللہ خمینی نے کہا کہ ایران ایک مسلم ملک ہے جس میں مسلم عورتوں کے لیے پردے کی پابندی ضروری ہے اور بغیر پردے کے گھر سے باہر نکلنے پر عورتوں کو سزا دی جائے گی اس قانون میں کسی قسم کا ردو بدل نہ کیا جائے گا لیکن اسلام میں لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھیننے کا کوئی قانون نہیں ہے اس لیے یہ حق چھیننے والوں کو کڑی سزا دی جائے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+