امریکہ چین سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ اسے چین کے ہر عمل میں جاسوسی نظر آ رہی ہے
- 08, مارچ , 2023
نیوزٹوڈے: امریکہ میں چین کے غباروں کو دیکھے جانے کے بعد چین اور امریکہ کے درمیان تناؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب امریکہ کو چین کی ہر حرکت اور عمل مشکوک لگنے لگا ہے ایک امریکی اخبار دی ورلڈ نیوز نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکہ کی بندر گاہوں پر چینی کمپنی زیڈ پی ایم سی میں بنائی گئی جو کرینیں کھڑی ہیں یا امریکہ کی بندر گاہ میں استعمال ہو رہی ہیں ان میں سینسر لگائے گئے ہیں یہ سینسر چینی کمپنیوں نے جاسوسی کے لیے لگائے ہیں جو کہ چین کو معلومات فراہم کرتے ہیں کہ کونسا کنٹینر کب نکلا کہاں سے نکلا کہاں گیا اور کب آیا اس طرح کی تمام معلومات چین تک پہنچ رہی ہیں چین کو معلوم ہے کہ ان کنٹینروں میں کیا لدا ہے اور اب تحقیق کے بعد امریکہ نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ چین امریکہ کی جاسوسی آج سے نہیں بلکہ کافی عرصے سے کر رہا ہے کیونکہ چین کی اس کمپنی نے آج سے بیس سال پہلے امریکہ کے لیے کرینیں بنانے کا کام شروع کیا تھا ۔
اس وقت سے لے کر آج تک امریکی تجارتی لین دین کے لیے زیادہ تر کرینیں چین کی اسی کمپنی میں تیار کی جاتی ہیں امریکہ کے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ پچھلے دو سال سےامریکہ کی کچھ بندر گاہوں نے چینی کمپنی سے جو کرینیں خریدی تھیں وہ کرینیں امریکہ کی فوجی بیس میں بھی استعمال کی جا رہی ہیں امریکہ نے اپنے ان دعووں کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے لیکن فروری میں تین مرتبہ چینی غباروں کی امریکہ میں گھسنے کے بعد امریکہ کا شک یقین میں بدلنے لگا ہے امریکہ نے الزام لگایا تھا کہ چین کے یہ غبارے امریکہ کے ہتھیار خانوں کی معلومات لینے کے لیے بھیجے گئے ہیں اس وقت چین نے امریکہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ یہ غبارے جاسوسی کے لیے نہیں بلکہ موسم کا حال معلوم کرنے کے لیے تھے لیکن امریکہ کےان الزامات کے بعد چین بھی سخت غصے میں آ گیا ہے اور اس نے کہا امریکہ کا دماغی توازن بگڑ چکا ہے اس لیے وہ بار بار چین پر جاسوسی کے الزامات لگا رہا ہے ۔
تبصرے