چین نے سری لنکا کو قرض کی ادائیگی کی مدت میں مہلت نہیں بلکہ آکسیجن دینے کا اعلان کیا ہے

Srilanka

نیوزٹوڈے: سری لنکا کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو چین نے تنکے کا سہارا دے دیا یعنی اس کی بگڑتی ہوئی معیشت اور بھوک سے بے حال عوام کو راحت کی کچھ سانسیں مل گئیں جب چین کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ سری لنکا کو اپنا قرض اتارنے کے لیے چین دو سال کا وقت دے گا چین کی طرف سے یہ مہلت سری لنکا کے لیے آکسیجن ثابت ہوئی ہے حالانکہ چین نے یہ اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کو دو سال بعد اپنا قرض ادا کرنا ہوگا اور اگر سری لنکا دو سال بعد اپنا قرض ادا نہ کر پایا تو اسے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا دراصل چین کا قرض اتنا زیادہ ہے کہ سری لنکا کے لیے اس کی ادائیگی اس وقت نا ممکن ہے چین کا سری لنکا پر 740 کروڑ ڈالر قرض ہے اور سری لنکا معاشی طور پر بد حال ہو چکا ہے اس لیے اسے اپنی ملکی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو رہا ہے چین کے قرض کی ادائیگی کے معاملے نے اس کی کمر توڑ رکھی تھی سری لنکا کی چین کے قرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دوہری مصیبت یہ بھی ہے کہ  ۔

 اسے آئی ایم ایف سے 290 ڈالر کا قرض لینے  کے لیے چین کے قرض کی تنظیم نو ضروی ہے اس کے بغیر سری لنکا کو قرض ملنا ممکن نہیں ہے سری لنکا کی اس پریشانی میں جب چین نے کوئی دلچسپی نہ لی تو سری لنکا کے پڑوسی ملک بھارت نے اس کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانا شروع کر دیں بھارت ویسے بھی اس تاک میں رہتا ہے کہ دشمن کی کوئی کمزوری اس کے ہاتھ آئے اور وہ اس کا فائدہ اٹھائے بھارت نے سری لنکا کو بغیر کسی شرط کے ہاتھ ملانے کی پیشکش کر دی بھارت کی چین کی طرف پیش قدمی دیکھ کر چین نے سری لنکا کو قرض کی ادائیگی میں دو سال کی مہلت دے دی چین کے اس اعلان پر بھارت ششدر رہ گیا کچھ بھی ہو سری لنکا کے لیے یہ بہترین موقع ہے کیونکہ ان دو سالوں میں وہ اپنی معیشت کو بہتر بنا سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+