اسرائیل کے ایک مرتبہ پھر شام کی رہائشی عمارتوں پر ہوائی حملے

اسرائیل شام پر ہوائی حملے

نیوزٹوڈے: اسرائیل اور ایران کے بگڑتے حالات  کی زد میں ایک بار پھر شام آ گیا یورپی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر شام میں گھس کر ایران کا ساتھ دینے والے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کیے جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اسرائیل نے یہ حملے ایران کے اس اعلان کے بعد کیے جس میں ایران نے شام میں اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا اس دفاعی سسٹم کی تعیناتی سے پہلے ہی اسرائیل نے شام پر ہوائی حملے کر دیے اسرائیل نے شام میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے ان حملوں میں کئی لوگ زخمی ہوئے اسرائیل نے دعوٰی کیا ہے کہ شام کی جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

ان میں حزب اللہ کے لڑاکے پناہ گزین تھے جو وہاں رہ کر اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ان لڑاکوں کو ایران کی مکمل حمایت حاصل ہے ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا اس سے پہلے بھی 19 فروری کو اسرائیل نے دمشق میں ایک سرکاری سکول اور کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور ایک بار پھر اسرائیل نے الیپو ایئر پورٹ کے قریب کئی عمارتوں پر حملے کر کے ایران سے دشمنی کی ایک اور مثال قائم کر دی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+